ڈیرہ بگٹی:سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکراگئی 4 زخمی

د لراوبر اداره | دسمبر 10th, 2007


کوئٹہ، نوشکی (لر اور بر ) ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی باوردی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی اور اردگر د کے علاقے میں چھاپے مارکر بم دھماکوں  دھماکہ خیز مواد سے سرکاری تنصیبات کو اڑانے کے الزام میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق جمعہ کو سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقہ توبہ نوکانی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقہ پٹ فیڈر سنگسیلہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر 20 سے زیادہ مشتبہ افراد کو سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں اور بم دھماکوں کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔


 دریں اثناء نوشکی سے  گزشتہ روز یہا ں تین دھماکے ہوئے جن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی پہلا دھماکہ انام بوستان روڈ پر ایف سی مین گیٹ سے 300 گز کے فاصلے پر دوسرا نوشکی اسٹیڈیم کے قریب اور تیسرا دھماکہ ایک موبائل کمپنی کے فرنچائزر سنٹر کے قریب نالی میں ہوا دھماکوں کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا خاران رائفلز نے سنحواری پوسٹ کے قریب روسی ساختہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو یہ لوگ موٹرسائیکل چھوڑ کر قریبی پہاڑوں میں فر ار ہو گئے ایف سی کے عملے نے موٹر سائیکل سے 82 ایم ایم مارٹر کے 6 گولے  چھ فیوز  9 بارودی سرنگیں  2 کلاشنکوف رائفلیں مع 84 گولیاں  4میگزین برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

Copyright Larawbar 2007-2024