بھارت:ٹراین بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ،4 زخمی
گولا گھاٹ…بھارت کی ریاست آسام میں راج دھانی ایکسپریس میں بم دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بم دھماکا ضلع گولا گھاٹ میں سنگاجن ریلوے اسٹیشن پر گوہاٹی سے دہلی آنے والی راج دھانی ایکسپریس میں ہوا،بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چارزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ ٹر ین بم دھماکے کی تحقیقات شر وع ہو گی ہے۔